مہوش علی نے نیشنل ویمنز جونیئر سکواش کا ٹائٹل جیت لیا
مہوش علی نے نیشنل ویمنز جونیئر سکواش کا ٹائٹل جیت لیا سندھ کی دمیہ کیخلاف 6-11، 11-8، 11-6اور 11-0سے کامیابی حاصل کی
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)مہوش علی نے پہلی راولپنڈی نیشنل ویمنز جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، دمیہ خان رنراپ رہیں، فائنل میں مہوش نے دمیہ کو 3-1سے شکست دی۔ راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان سکواش فیڈریشن کی زیرنگرانی لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ہونیوالی پہلی راولپنڈی نیشنل ویمنز جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 32بہترین جونیئر خواتین سکواش پلیئرز نے حصہ لیا۔ فائنل میں پاکستان واپڈا کی مہوش علی نے سندھ کی دمیہ خان کے خلاف 6-11، 11-8، 11-6اور 11-0سے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق نیشنل سکواش پلیئر چوہدری سعیدانور نے آر ڈی ایس اے کے جنرل سیکرٹری نعیم انور، خزانچی غضنفرشاہ، کوچ سجادگل اور نیوٹریشنسٹ ڈاکٹرفریحہ کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات پیش کیے ۔