شاہین ، بابر اور شاداب کا وقت پورا ہو گیا:محمد یوسف

شاہین ، بابر اور شاداب کا وقت پورا ہو گیا:محمد یوسف

کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ٹیم پاکستان کی ہے ،راشد لطیف

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان کا وقت گزرچکا ہے ۔محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کو اب نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے ،کمزور ٹیموں کے خلاف بے معنی فتوحات سے کوئی فائدہ نہیں ہونا۔سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے ۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہم عمان، یو اے ای، سری لنکا، بنگلادیش، امریکا کے خلاف کھیلتے رہے اور جیتتے رہے لیکن جب ہم سخت ٹیم سے کھیلتے ہیں تو مشکلات ہوتی ہیں ، ایک سال کے دوران بھارت سے یہ چوتھا میچ ہارے ہیں، نیوزی لینڈ سے 5 میچ کھیل کر ایک جیت سکے ۔ہماری ٹیم میں بہت سارے آل راؤنڈر ہیں لیکن نہ تو وہ بولنگ کر رہے ہیں نہ ہی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں