پی ایس ایل،سیالکوٹ سٹالینز سے متعلق تنازعات سامنے آگئے
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کے حوالے سے تنازعات کھل کر سامنے آگئے ، فرنچائز کے 76 فیصد شیئرز کا قانونی مالک ہونے کے دعویدار محمد شاہد نے الزام عائد کیا ہے۔
کہ حمزہ مجید فرنچائز کے شیئر بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو مزید شیئرز بیچنے کا حق نہیں، پی سی بی کو معاملات سے آگاہ کر دیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔ آسٹریلیا میں مقیم بزنس مین محمد شاہد نے جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 27 سال بعد پاکستان آئے ہیں اور یہاں بھاری سرمایہ کاری کرکے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ معاملات کو درست طریقے سے نہیں چلایا جا رہا، حمزہ مجید کی سرگرمیوں کا میرے وکلا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔