سری لنکا کے فاسٹ بولر متھیشا پتھیرانا ورلڈکپ سے باہر
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے متھیشا پتھیرانا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ۔
فاسٹ بولر کینڈی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے ۔میڈیکل رپورٹس کے مطابق سکین میں ان کی پنڈلی میں سٹرین کی نشاندہی ہوئی ہے ، جس کے باعث انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ پتھیرانا کی جگہ دلشان مدھوشنکا کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔