ونٹر اولمپکس،میکائیلا شیفرین نے 8 سال بعد طلائی تمغہ جیت لیا

ونٹر اولمپکس،میکائیلا شیفرین نے  8 سال بعد طلائی تمغہ جیت لیا

میلان (سپورٹس ڈیسک)امریکا کی عالمی شہرت یافتہ سکیئر میکائیلا شیفرین نے میلان کورٹینا اولمپکس میں شاندار واپسی کرتے ہوئے سلالم ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

 یہ میکائیلا شیفرین کے کیریئر کا تیسرا اولمپک گولڈ میڈل ہے ، جس کے لیے انہیں 2018 کے پیونگ چانگ گیمز کے بعد 8 سال تک طویل انتظار کرنا پڑا۔ ان کی یہ جذباتی جیت امریکی سکی ٹیم کے لیے بڑی راحت ثابت ہوئی ہے ، جو لنڈسے وون کے حالیہ حادثے کے بعد شدید صدمے میں تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں