ورلڈ کپ،آسٹریلوی ہیڈ کوچ نے ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے اور شکست کا سارا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا۔
اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ سنا ہے کہ کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو اہمیت نہیں دیتے ، ہم پچھلے کچھ عرصے سے بھرپور تیاری کر رہے تھے ۔ پرفارمنس کا تعلق اس سے نہیں ہونا چاہیے کہ کچھ کھلاڑی ہماری ٹیم میں شامل نہیں تھے ، ہمیں پرفارمنس کو دیکھنا چاہیے جس نے ہمیں مایوس کیا، ہمیں ان پرفارمنسز کو قبول کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ زمبابوے کے خلاف میچ میں ہمیں مزید رنز کرنے چاہیے تھے ، تینوں شعبوں میں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے ، بہت سارے کھلاڑیوں نے ایک ساتھ پرفارم نہیں کیا، ابھی ہر چیز پر انگلی اٹھانے کا وقت نہیں۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ واپس جا کر تمام چیزوں کا جائزہ لیں گے اور اس کے لیے تھوڑا وقت درکار ہو گا۔