ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، سپر ایٹ مرحلے کے آغاز پر گوگل نے خصوصی ڈوڈل متعارف کروادیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، سپر ایٹ  مرحلے کے آغاز پر گوگل نے  خصوصی ڈوڈل متعارف کروادیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)گوگل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے آغاز پر ایک خصوصی ڈوڈل متعارف کرایا ہے ، جو شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔

یہ ڈوڈل شوخ اور دلکش رنگوں، نمایاں اشکال اور تھری ڈی انداز میں تیار کیا گیا ہے جو ٹی ٹونٹی کرکٹ کے جوش، رفتار اور سنسنی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون میں بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے جبکہ گروپ ٹو میں پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ گروپ ون میں شامل چاروں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں