جرمن جونیئر اوپن سکواش، علی سسٹرز کوارٹر فائنل میں

جرمن جونیئر اوپن سکواش، علی سسٹرز کوارٹر فائنل میں

کوارٹرفائنل میں ماہنور کا مقابلہ مصری اور سحرش کا جرمن حریف سے ہوگا

فرینکفرٹ (سپورٹس ڈیسک)جرمن جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کی علی سسٹرز نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ماہ نور علی نے مقابل کھلاڑی رافیلا گوئڈونی کو 4-11، 4-11 اور 7-11 سے شکست دی جبکہ سحرش علی نے نیریا ساسترے کو 6-11، 2-11 اور 2-11 سے شکست دی ۔ کوارٹرفائنل میں ماہنور کا مقابلہ مصری اور سحرش کا مقابلہ جرمن حریف سے ہوگا۔واضح رہے کہ ان کی تیسری بہن مہوش علی نے بھی جرمن جونیئر اوپن میں پاکستان کی نمائندگی کرنی تھی لیکن فلائٹ چھوٹنے کے باعث اس اہم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہ گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں