پلیئر سلیکشن صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی:انگلش بورڈ
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ہنڈرڈ لیگ میں مبینہ طور پر نظر انداز کیے جانے کی خبروں کے بعد کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب صرف کارکردگی اور دستیابی کی بنیاد پر ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ای سی بی کی گورننگ باڈی نے اعلان کیا کہ کھیل میں نسل، جنس یا عقیدے کی بنیاد پر تفریق کی کوئی جگہ نہیں۔ای سی بی اور تمام 8 ٹیموں نے ’دی ہنڈرڈ‘کو سب کے لیے کھلا رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔