ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ،قومی ٹیم کی مصر میں مشقوں کا آغاز
اسماعیلیہ (سپورٹس دیسک)ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کے لیے پاکستانی ٹیم نے مصر میں مشقوں کا آغاز کردیا۔
مصر کے شہر اسماعیلیہ میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید کی نگرانی میں دو گھنٹے کے سیشن میں کھلاڑیوں نے جم کر ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اورسکل ورک کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف ہو گا۔