احمد شہزاد نے بھی بیٹنگ حکمتِ عملی پر سوالات اٹھادئیے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے بھی بیٹنگ حکمتِ عملی پر سوالات اٹھادئیے اور کہا ہے کہ میچ کے دوران سنگلز اور ڈبلز لینے کے مواقع ضائع کیے گئے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل رشید کی گوگلی پر بابر اعظم کے تقریباً آؤٹ ہونے کے لمحے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہی بہتری ہے ؟احمد شہزاد کے مطابق جب تک کھلاڑی اپنی کمزوریوں کو تسلیم کر کے جدید تقاضوں، پاور ہٹنگ اور سوچ سمجھ کر رسک لینے کے مطابق خود کو ڈھالیں گے نہیں، بہتری ممکن نہیں۔