میکسیکو اوپن ٹینس،الیگزینڈر زویروف کو اپ سیٹ شکست

 میکسیکو اوپن ٹینس،الیگزینڈر زویروف کو اپ سیٹ شکست

میکسیکو سٹی (سپورٹس ڈیسک)جرمنی کے ٹینس سٹار ، ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اے ٹی پی میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

 26 سالہ سربین ٹینس کھلاڑی میومیر کیکمانووک نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ سربین ٹینس کھلاڑی نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے ٹینس سٹار کو 3-6، 7-6(7-3)اور6-7(4-7)سے شکست دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں