کیٹی بولٹر کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، لگاتار ساتویں فتح
میکسیکوسٹی (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی نمبر تین ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹر نے ڈبلیو ٹی اے میریڈا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں کولمبیا کی کامیلا اوسوریو کے خلاف کامیابی حاصل کر کے ڈبلیو ٹی اے ٹور پر مسلسل ساتویں جیت حاصل کر لی ہے ۔
رواں ماہ اوسٹراوا اوپن جیتنے والی کیٹی بولٹر نے ڈبلیو ٹی اے میریڈا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میچ کے پہلے سیٹ میں کولمبیا کی کامیلا اوسوریو کے خلاف 3-6 سے برتری حاصل کی تھی۔