ٹیلنٹ ہنٹ رمضان ٹی ٹونٹی انٹر کلب ٹورنامنٹ 3مارچ سے شروع
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) سی ڈی اے ٹیلنٹ ہنٹ رمضان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ انٹر کلب ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز تین مارچ سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنکو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔۔۔
ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائیگا اور ہر ٹیم چار چار میچز کھیلے گی۔پول اے میں منسٹر الیون، I-8آصف میموریل، G-10 جنون، G-8 واریئرز اور G-9 الیون سٹار شامل ہیں جبکہ پول بی میں چیئرمین سی ڈی اے الیون، G-7 لکی سٹار، F-11 غوری، G-6 شیر پاؤ اور F-8جے جے شامل ہیں۔اس ٹورنامنٹ کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 مختلف گراؤنڈز میں کیا جائیگا۔ جسمیں مرغزار کرکٹ گراؤنڈ، F-7 نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اور G-7 بھٹو کرکٹ گراؤنڈ شامل ہیں۔ F-7 کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے تمام میچز براہ راست یوٹیوب اور سی ڈی اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیلی کاسٹ ہونگے ۔ روزانہ کی بنیاد پر دو میچز کھیلے جائینگے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 15 مارچ کو F-7 کرکٹ گراؤنڈ میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائیگا۔