مشرقِ وسطیٰ کشیدگی ، پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کا میچ منسوخ

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی ، پاکستان  شاہینز اور انگلینڈ لائنز کا میچ منسوخ

ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ابو ظہبی میں انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان ون ڈے میچ منسوخ کر دیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا اور اس کے بعد ون ڈے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں اور عملے کی سلامتی اور تحفظ سب سے اہم ترجیح ہے ، حکومت اور سکیورٹی ماہرین کی مشاورت کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں