ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کو شکست ،سیمی فائنل لائن اپ مکمل
بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 5وکٹوں سے ہرایا، جنوبی افریقہ کی زمبابوے پر فتح
نئی دہلی ،کولکتہ(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے 7 وکٹ پر 153رنز بنائے ، جنوبی افریقہ نے 154 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا، آخری 10 اوورز میں جنوبی افریقہ نے صرف تین باؤنڈریز لگائیں۔دوسری طرف بھارت بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔کولکتہ میں ویسٹ انڈیز نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 195 رنز بنائے ۔ بھارت نے 196 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، بھارت کی جانب سے سنجو سیسمن 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے میچ کے بعد ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ،جنوبی افریقا اور بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔