ایران پر امریکی حملے کے بعد فیفا نے صورتحال کی نگرانی شروع کر دی

ایران پر امریکی حملے کے بعد فیفا  نے صورتحال کی نگرانی شروع کر دی

زیورخ (سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ عالمی کپ کے سلسلے میں پیدا ہونے والی بین الاقوامی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام شریک ٹیموں کی سلامتی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اورصورتحال کی نگرانی بھی شروع کر دی ہے ۔

ایران ان ٹیموں میں شامل ہے جو ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ ویلز میں فیفا کے جنرل سیکرٹری میتھیاس گرافسٹروم نے کہا کہ ابھی اس معاملے پر حتمی تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے ، تاہم فیفا ایک محفوظ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں