بابراعظم کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل، نوجوان راتوں رات مشہور

بابراعظم کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل، نوجوان راتوں رات مشہور

لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی پنجاب کا غریب مزدور محمد عمران سٹار بیٹر بابراعظم کا ہمشکل راتوں رات مشہور ہوگیا۔

عمران کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو اَپ لوڈ کی ۔ عمران اپنے گاؤں سے محنت مزدور کرنے نکلا تھا۔محمد عمران کا کہنا تھا گاؤں والے کہتے تھے کہ بابراعظم کی شکل کے لگتے ہو لیکن میں مانتا نہیں تھا۔نوجوان نے بتایا کہ جب سے لاہور آیا ہوں تب سے گاؤں والی یاد آتی ہے کہ وہ ٹھیک ہی کہتے تھے ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ میری پہچان بابر بھائی سے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں