پیٹن سٹرنز نے اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
ٹیکساس (سپورٹس ڈیسک)امریکا کی ابھرتی ہوئی ٹینس سٹار پیٹن سٹرنز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
24 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی پیٹن سٹرنز نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کی وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹان سینڈکو کو 6-7(8-10) اور 5-7سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔