پی ایس ایل 11 ہمارے ہیروز پروگرام کیلئے نامزدگیاں کھول دی گئیں

پی ایس ایل 11 ہمارے ہیروز  پروگرام کیلئے نامزدگیاں کھول دی گئیں

لاہور(دی رپورٹر)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے ہمارے ہیروز پروگرام کے تحت نامزدگیاں طلب کر لی ہیں،پی سی بی کے مطابق شائقین 24 مارچ دوپہر تین بجے تک آن لائن نامزدگیاں جمع کرا سکتے ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔پی سی بی کے مطابق اس اقدام کا آغاز پہلی بار 2020 میں پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے دوران کیا گیا تھا۔منتخب شخصیات کو پی ایس ایل میچز کے دوران نقد انعامات اور خصوصی اعزازات دیے جائیں گے۔ جبکہ شارٹ لسٹ ہونے والے افراد پر مختصر ڈاکیومنٹریز بھی نشر کی جائیں گی،پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں