پولو چیمپئن شپ: ایف جی نے ماسٹر پینٹس ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو ہرادیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان کا سب سے بڑا پولو ٹورنامنٹ 63 ویں الائیڈ بینک نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں ایف جی پولو نے۔۔۔
ماسٹر پینٹس ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 5-4سے ہرا دیا۔ اس طرح ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس ڈائمنڈ پینٹس نے اتوار کو مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تیسری ٹیم بی این پولو دونوں میچز ہارنے کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ایف جی پولو کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے چار اور امین رحمان نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے صوفی ہارون بن حارث نے دو، راجہ تیمور ندیم اور فاکو ریٹ مار نے ایک ایک گول سکور کیا۔