نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں چیس چیمپئن شپ کا افتتاح

 نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس  میں چیس چیمپئن شپ کا افتتاح

لاہور ( سپورٹس ڈیسک )صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام اور پنجا ب چیس ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والی چیسچیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

ایونٹ میں پنجاب بھر سے 350 سے زائد بوائز اور گرلز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ شرکاء میں 140 نئے کھلاڑی، 110 ماسٹر کھلاڑی، 70 انڈر 16 کھلاڑی جبکہ 20 گرلز کھلاڑی شامل ہیں ۔ اس موقع پر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ  صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں