صدر و وزیر اعظم کا ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر اظہار مسرت
لاہور(سپورٹس ڈیسک )صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو مزید محنت جاری رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اسی محنت اور عزم سے کھیل کر ورلڈکپ حاصل کرسکتے ہیں، حکومت آپ کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ آپ کی تمام تر توجہ کھیل میں نمایاں کارکردگی کی جانب مرکوز ہونی چاہیے جبکہ صدرِ زرداری نے کہایہ کامیابی پاکستان میں ہاکی کے احیاء اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے ۔ انہون نے ہاکی اور فٹبال جیسے عوامی کھیلوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ محنت کش طبقے اور عام لوگوں کے کھیل ہیں جنہیں ملک بھر میں مزید آگے بڑھانا چاہیے ۔