ملتان سلطانز نے ایشٹن ٹرنر کو نیا کپتان مقرر کر دیا
لاہور(دی رپوٹر)ملتان سلطانز نے ایشٹن ٹرنر کو نیا کپتان مقرر کر دیا۔ملتان سلطانز نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا کے ایشٹن ٹرنر کو آئندہ سیزن کیلئے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے ۔
ٹرنر قائدانہ صلاحیتوں اور چیمپئن شپ جیتنے کے تجربے کے ساتھ سلطانز میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر کی فرنچائز لیگز میں اپنی جارحانہ مڈل آرڈر بیٹنگ اور شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے ۔