جنوبی افریقا ورلڈکپ بے وقوف ترین ٹیم :مائیکل وان

 جنوبی افریقا ورلڈکپ بے وقوف ترین ٹیم :مائیکل وان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے جنوبی افریقا کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ٹورنامنٹ کی بے وقوف ترین ٹیم قرار دے دیا۔

ان کے مطابق جنوبی افریقا نے سپر ایٹ مرحلے میں ایسے نتائج حاصل کیے جنہوں نے بالآخر ٹورنامنٹ کا رخ بدل دیا۔مائیکل وان کا کہنا تھا کہ سپر ایٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوبی افریقا کی جیت نے بالواسطہ طور بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کا موقع دیا۔ان کے مطابق اگر جنوبی افریقی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ہار جاتی تو بھارت سپر ایٹ میں ہی باہر ہو سکتا تھا۔وان نے مزید کہا کہ بعد میں بھارت نے زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔ان کے مطابق بڑے ٹورنامنٹس جیتنے کے لیے اکثر مضبوط ٹیموں کو ابتداء میں ہی مقابلے سے باہر کرنا ایک مؤثر حکمت عملی ثابت ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں