ابرار کا سن رائزر سے معاہدہ ،گواسکر کا اصل چہرہ بے نقاب
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)انڈیا کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی سپنر ابرار احمد کی انڈین فرنچائز میں شمولیت انڈین فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکت میں حصہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔
گواسکر نے انڈین اخبار میں اپنے کالم میں سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جو فیس ایک پاکستانی کھلاڑی کو دی جاتی ہے ، وہ اپنی حکومت کو انکم ٹیکس ادا کرتا ہے اور وہ حکومت اس رقم سے اسلحہ خریدتی ہے ، جو بالواسطہ طور پر انڈین فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں میں حصہ ڈالتی ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ‘چاہے ادائیگی کسی انڈین ادارے کی جانب سے ہو یا اس کی بیرونِ ملک ذیلی شاخ کے ذریعے ، اگر مالک انڈین ہے تو وہ ان نقصانات میں شریک سمجھا جائے گا۔