آسٹریلوی پولیس نے ایران واپس نہ جانے کیلئے دباؤ ڈالا :ایرانی فٹبالر فاطمہ شعبان
میلبرن(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا سے اپنے وطن پہنچنے والی ایرانی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ شعبان نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلوی پولیس نے ان پر ایران واپس نہ جانے کے لیے دباؤ ڈالا، تمام افراد کے پاسپورٹ چیک کیے ۔
ہر کھلاڑی پولیس آفیسر کے ساتھ کمرے میں گئی، سب سے عجیب و غریب سوالات کئے گئے ،انہوں نے محسوس کیا کہ وہ کہنا چاہ رہے تھے ان کی واپسی خطرناک ہوگی کیونکہ ایران حالتِ جنگ میں ہے ۔ ان سے پوچھا گیا کہ فیملی سے بات کر کے پوچھ لیں کہ انہیں آسٹریلیا میں رکنا ہے یا جانا ہے ، تو ان کا جواب تھا کہ جنہوں نے رکنا تھا وہ رک گئیں ہیں۔، وہ اپنے وطن واپس آکر بہت خوش ہیں، یہ ان کا گھر ہے ، انہیں توقع نہیں تھی کہ اتنے لوگ استقبال کے لیے موجود ہونگے ، انہیں ایران کی بیٹی ہونے پر فخر ہے ۔