پی ایس ایل میں حیدرآباد کی قیادت کیلئے بیتاب ہوں:مارنوس لبوشین
لاہور(سپورٹس ڈیسک )حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنوس لبوشین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا حیدرآباد کے فینز آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے تو ہوجائے ہوجمالو کا نعرہ بھی لگایا۔