کراچی کنگز نے نوجوان بیٹر ہارون ارشد کو سکواڈ میں شامل کرلیا

  کراچی کنگز نے نوجوان بیٹر ہارون  ارشد کو سکواڈ میں شامل کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 سے قبل کراچی کنگز نے اپنے سکواڈ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹر ہارون ارشد کو ٹیم میں شامل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارون ارشد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شاندار کارکردگی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کھیل کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ کراچی کنگز نے سوشل میڈیا پر نوجوان کھلاڑی کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔20 سالہ بیٹر نے حالیہ عرصے میں ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثرکن کارکردگی دکھائی جہاں انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تین سنچریاں سکور کیں۔، جبکہ مختصر فارمیٹ میں بھی اچھی اوسط اور اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں