پی ایس ایل :مزید 2غیر ملکی کھلاڑی لیگ سے دستبردار

پی ایس ایل :مزید 2غیر ملکی کھلاڑی لیگ سے دستبردار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے قبل مختلف فرنچائزز کو بڑا دھچکا لگا ہے جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستبرداریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

سری لنکا کے داسن شناکا نے پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد لاہور قلندرز نے فوری طور پر ان کا متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی تصدیق کردی۔ رپورٹس کے مطابق فرنچائز نے سکواڈ میں خلا کو پُر کرنے کے لیے آسٹریلیا کے ڈینیئل سامز کا نام فائنل کرلیا ہے تاکہ ٹیم کے توازن کو برقرار رکھا جا سکے ۔دوسری جانب آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر جیک فریزر میک گرک نے بھی پی ایس ایل 11 میں شرکت سے معذرت کرلی ہے ۔ان کی دستبرداری کی وجہ ذاتی مصروفیات ہیں ، راولپنڈیز کی جانب سے جیک فریز کی جگہ متبادل کھلاڑی کا نام تاحال سامنے نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں