فٹبال ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کے مطابق چاہتے ہیں :صدر فیفا
فٹبال ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کے مطابق چاہتے ہیں :صدر فیفا ہم منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ حصہ لیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو GIANNI INFANTINO کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں فیفا ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہو۔ ہم منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ حصہ لیں۔فیفا کے صدر نے جنگ سے متاثرہ افراد سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ فیفا جغرافیائی و سیاسی تنازعات حل نہیں کر سکتا لیکن فٹبال کے ذریعے لوگوں کو ملانے اور امن قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔خیال رہے کہ ایران نے اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم فیفا نے ایران کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ فیفا ورلڈکپ 2026 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے ۔