پشاور زلمی نے ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے ۔
یہ اعلان فرنچائز اور ماہرہ خان کے درمیان طویل عرصے سے قائم مضبوط تعلق کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے ، جو ٹیم کی شناخت کا اہم حصہ بن چکا ہے ۔پشاور زلمی کے مطابق ماہرہ خان نہ صرف ٹیم کی نمائندگی کریں گی بلکہ وہ اس سیزن کے آفیشل اینتھم میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔