اسلام آباد ،سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں لازمی قرار
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری و نجی سکولوں اور مدارس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ فیصلہ وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں \"کھیلے گا اسلام آباد، تعلیم کے ساتھ، میدان میں ساتھ\" پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے تحت سکولوں اور مدارس کے طلبہ کے لیے باقاعدہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں آئندہ ماہ سے سکول سپورٹس ایئر کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ اپریل کے پہلے ہفتے سے نئے تعلیمی سال کے ساتھ اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔