اولمپکس میں جینڈر ٹیسٹ خواتین کی توہین ہے :کیسٹر سیمینیا
کیپ ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کیسٹر سیمینیا نے اولمپکس میں جینڈر ٹیسٹ پالیسی کو خواتین کی توہین قرار دیتے ہوئے اس پر سخت ردعمل دیا۔
سیمینیا کا کہنا تھا کہ ایسے ٹیسٹ خواتین کے لیے باعثِ شرمندگی ہیں اور یہ کھلاڑیوں کے وقار کو مجروح کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کھیلوں میں شمولیت اور برابری کو فروغ دینے کے بجائے یہ پالیسیاں امتیازی سلوک کو بڑھا رہی ہیں۔