کراچی کنگز کے فاسٹ بالر حسن علی پر جرمانہ عائد

 کراچی کنگز کے فاسٹ بالر  حسن علی پر جرمانہ عائد

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے فاسٹ بالر حسن علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائدکر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ واقعہ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا، جب حسن علی نے 19ویں اوور میں بلے باز حسیب اﷲ کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب رویہ اختیار کیا۔ میچ ریفری نے اس حرکت پر حسن علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں