جوناس وِنجیگارڈنے وولٹا کاتالونیا سائیکل ر یس جیت لی

جوناس وِنجیگارڈنے وولٹا کاتالونیا سائیکل ر یس جیت لی

جوناس وِنجیگارڈنے وولٹا کاتالونیا سائیکل ر یس جیت لی فرانسیسی سائیکلسٹ لینی کابحرین وکٹورئس کی نمائندگی کرتے دوسرا نمبر

بارسلونا (سپورٹس ڈیسک)ڈنمارک کے رائیڈر جوناس وِنجیگارڈ نے وولٹا کاتالونیا سائیکلنگ ٹور میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مجموعی طور پر فتح حاصل کرلی ۔ ویسمالیز اے بائیک ٹیم کے 29 سالہ رائیڈر جوناس وِنجیگارڈ نے ریس کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ایک منٹ 22 سیکنڈ کی برتری کے ساتھ آغاز کیا، جو مونٹجوئک کی چوٹی کے 7 سرکٹس پر مشتمل تھا ۔آسٹریلوی برڈی گلمور نے این ایس این ٹیم کے لئے سٹیج جیت حاصل کی اور سپرنٹ فائنش میں ڈورین گوڈون اور ریمکو ایوینپوئل کو پیچھے چھوڑ دیا، لیکن جوناس وِنجیگارڈ نے پیلٹن میں محفوظ رہ کر مجموعی فتح یقینی بنائی۔فرانسیسی سائیکلسٹ لینی مارٹینیز بحرین وکٹورئس کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جرمن ریڈ بل بورا ہنسگروہ کے فلوریان لیپووٹز ایک منٹ 30 سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں