سہیل تنویر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ مقرر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر کو نیا بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔
سہیل تنویر کو وہاب ریاض کی جگہ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے کہا کہ سہیل تنویر کی موجودگی ٹیم کے بولرز کے لیے سیکھنے کا اچھا موقع ہو گی۔