محمد صلاح کو امریکی لیگ میں شمولیت نہ کرنے کا مشورہ
قاہرہ (سپورٹس ڈیسک)مصر کی قومی فٹ بال ٹیم کے ڈائریکٹر ابراہیم حسن نے سٹار فارورڈ محمد صلاح کو خبردار کیا ہے کہ لیورپول چھوڑنے کے بعد امریکا کی میجر لیگ میں منتقلی ان کے کیریئر کو گمنامی کی طرف دھکیل سکتی ہے ۔
ابراہیم حسن کا کہنا ہے کہ وہ صلاح کو یورپ کے بڑے کلبوں یا اطالوی لیگ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے میسی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکی لیگ میں جانے کے بعد کھلاڑی نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے اور اگر صلاح یورپ نہیں رہنا چاہتے تو سعودی پرو لیگ بہتر آپشن ہے ۔