لنکن بولر نوان اپنے ہی بورڈ کیخلاف عدالت چلے گئے
کولمبو (سپورٹس ڈیسک)سری لنکن فاسٹ بولر نوان تھشارا اپنے ہی بورڈ کے خلاف عدالت چلے گئے ، انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے کے لیے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئی پی ایل کھیلنے کے لیے این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی جائے ۔کولمبو ڈسٹرکٹ کورٹ میں کیس کی سماعت 9اپریل کو ہو گی۔یاد رہے کہ آئی پی ایل میں نوان تھشارا کا رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ معاہدہ ہوا، فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر سری لنکا کرکٹ نے ان کو این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔نوان تھشارا نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ 31 مارچ کو ختم ہو چکا ہے ، بورڈ کو بتا چکا ہوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔ بورڈ کو آگاہ کرنے کے باوجود فٹنس کے معیار پر این او سی نہ دینا غیرمنصفانہ ہے ۔