فیفا ویمنز سیریز ،قومی ٹیم کاآج ٹرکس اینڈ کیکوس سے ٹاکرا

فیفا ویمنز سیریز ،قومی ٹیم کاآج ٹرکس اینڈ کیکوس سے ٹاکرا

فیفا ویمنز سیریز ،قومی ٹیم کاآج ٹرکس اینڈ کیکوس سے ٹاکرا پاکستان کا دوسرا میچ 12 اپریل کو موریطانیہ ،تیسرا16 اپریل کو آئیوری کوسٹ سے ہوگا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)فیفا فٹبال سیریز میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم آج پہلے میچ میں ٹرکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز سے مدمقابل ہوگی۔ قومی ویمن ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بارفیفا سیریز کھیلنے کیلئے دو روز قبل کو آئیوری کوسٹ پہنچی تھی جہاں ہیڈ کوچ عدیل رزکی کی نگرانی میں قومی ٹیم نے ٹریننگ اور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ 9 اپریل سے 16 اپریل تک جاری سیریز میں پاکستان کا دوسرا میچ 12 اپریل کو موریطانیہ جبکہ آخری گروپ میچ 16 اپریل کو میزبان آئیوری کوسٹ ٹیم کیخلاف ہوگا۔

پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے ٹیم کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور طویل المدتی ترقی کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں گے ۔ پاکستانی سکواڈ میں گول کیپرز میں زیانا جیو راج، نشا اشرف، آرزو ہزارہ، ڈیفنڈرز میں اسرا خان، عنایہ احمد، انمول ہیر، کیلا صدیقی، کریسا جیو راج، عالیہ صادق، ماریہ خان، نزالیا صدیقی، مڈفیلڈرز میں سہا ہیرانی، رمین فرید، لیلہ بنارس، ثنا مہدی، ذہمنہ ملک، فارورڈز میں مریم محمود، اقصیٰ مشتاق، ایمن الطاف، نادیہ خان، مریم زہری، ازویٰ چوہدری شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں