عالمی کرکٹ میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کھیلنا اہم :عامر جمال

عالمی کرکٹ میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کھیلنا اہم :عامر جمال

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی کے آل راؤنڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے ڈومسٹک کرکٹ کھیلنا بہت اہم ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے فارم واپسی آتی ہے ، یہ کرکٹ نرسری ہے ، میرے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں جانا بہت ضروری تھا۔ فاسٹ بولر کیلئے ریڈ بال کرکٹ بہت اہم ہے ، ریڈ بال کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔عامر جمال نے کہا کہ انجری کی وجہ سے میں کافی دیر کرکٹ نہیں کھیل سکالیکن ڈومیسٹک میں ریڈ بال کرکٹ کھیل کر فٹنس اور ردھم بحال کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی فاسٹ بولر کیلئے کمر کی انجری کیریئر چینچ انجری ہوتی ہے ، پورا سال بیک انجری میں گزارا، پی ایس ایل سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی۔ بی پی ایل کھیل کر آرہا ہوں، 100 فیصد فٹ ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں