چلتی آئی پی ایل کے بیچ نیا قانون متعارف
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ فرنچائزز کو آگاہ کیا ہے کہ میچ کے دوران بینچ پر موجود کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں نقل و حرکت پر سخت پابندی ہوگی۔
نئے قوانین کے تحت اضافی کھلاڑیوں کو میدان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جب تک کہ ان کا نام 16 رکنی ٹیم شیٹ میں شامل نہ ہو۔میچ پلیئنگ کنڈیشنز میں کی گئی ان تبدیلیوں کی باضابطہ وجہ سامنے نہیں آئی۔