بیڈمنٹن ایشیا چیمپئن شپ، شی اور ینگ ٹاپ 16 راؤنڈ میں داخل
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)چین کے سٹار کھلاڑی شی یوکی اور جنوبی کوریا کی این سی ینگ نے بیڈمنٹن ایشیا چیمپئن شپ کے مردوں اور خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنے ابتدائی میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔
چینی کھلاڑی شی یوکی نے تائیوان کے لی چیا ہا کو سٹریٹ سیٹس میں 15-21 اور 17-21 سے ہرایا، خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جنوبی کوریا کی این سی ینگ نے سنگاپور کی یو جیا من کو سٹریٹ سیٹس میں 15-21 اور 10-21 سے شکست دی۔