سلطانز کی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو 3دن کی چھٹی
کراچی(سپورٹس ڈیسک)ملتان سلطانز نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو اگلے میچ تک 3 دن کی چھٹی دے دی۔ ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز نے اپنے کھلاڑیوں کو اگلے میچ سے قبل تین روز کی چھٹی دے دی ہے۔
`فیصلہ مصروف شیڈول کے پیش نظر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں سٹیو سمتھ، ایشٹن ٹرنر اور پیٹر سڈل سمیت دیگر کھلاڑی دبئی روانہ ہوگئے جبکہ مقامی کھلاڑی بھی اپنے اپنے شہروں کو چلے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑی آج 16 اپریل کو دوبارہ رپورٹ کریں گے تاکہ آئندہ میچ کی تیاریوں کا آغاز کیا جا سکے ۔ یاد رہے کہ ملتان سلطانز کا اگلا میچ 19 اپریل کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلا جائے گا۔