ویمنز فٹ بال،جاپان نے امریکا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرلی

ویمنز فٹ بال،جاپان نے امریکا  کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرلی

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)جاپان کی خواتین فٹبال ٹیم نے دوستانہ سیریز کے دوسرے میچ میں امریکا کوانتہائی سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔

میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 27 ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب جاپانی کھلاڑیوں نے بہترین پاسنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند مائیکا ہامانو کو فراہم کی، جنہوں نے گیند کو بہت خوبصورتی کے ساتھ امریکی گول پوسٹ کے اوپری کونے میں پہنچا دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں