سینئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا آغاز، 99پلیئرزکی شرکت

سینئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا آغاز، 99پلیئرزکی شرکت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا آغاز، 99 کھلاڑیوں کی شرکت کی ، سلیکشن کمیٹی اور کوچز نے کھلاڑیوں کی مہارت کا جائزہ لیا جبکہ ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا۔

`پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کی تشکیل کے لیے ڈیفنس ایرینا، منظور الحسن اکیڈمی لاہور میں ٹرائلز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ۔ ٹرائلز کے پہلے روز پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 99 کھلاڑیوں نے اپنی رپورٹ درج کروائی۔اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے ممبران سمیت ہاکی کے نامور سابق کھلاڑیوں نے شرکت کی، نوجوان کھلاڑیوں کے کھیل اور جسمانی فٹنس کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ پہلے روز ٹرائلز کے مجموعی طور پر پانچ سیشنز منعقد کیے گئے جس میں کھلاڑیوں کے درمیان میچز کروائے گئے ، سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کا مقصد بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں