سپینش لالیگا میں لیونٹے نے گیٹافے کو 0-1سے ہرا دیا
میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)لیونٹے نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 31ویں میچ میں گیٹافے کو ہرا کر لیگ میں ساتویں فتح حاصل کرلی ۔
لیونٹے کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد گیٹافے کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا کر قیمتی تین پوائنٹس اپنے نام کر لیے ہیں۔لیونٹے کی جانب سے کارلوس ایسپی نے میچ کا فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔