جاپان کے گولڈ میڈلسٹ فگر سکیٹنگ جوڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک)جاپان کی نامور فگرسکیٹنگ جوڑی ریکو میورا اور ریوچی کیہارا نے مسابقتی کھیلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔
دونوں کھلاڑیوں نے رواں سال فروری میں منعقد ہونے والے میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا، جو جاپان کے لئے جوڑیوں کے مقابلوں میں کسی بھی رنگ کا پہلا اولمپک تمغہ تھا ،اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کو بغیر کسی پچھتاوے کے ختم کر رہے ہیں۔