آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد بنگلادیش جائے گی
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلادیش کیخلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد بنگلادیش کا دورہ کریگی۔
آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائینگے ۔ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تینوں ون ڈے میچز ڈھاکا میں جب کہ ٹی ٹونٹی میچز چٹوگرام میں ہوں گے ۔