فیفا ویمن سیریز،پاکستان کو آئیوری کوسٹ نے ہرا دیا
فیفا ویمن سیریز،پاکستان کو آئیوری کوسٹ نے ہرا دیا صفر کے مقابلے میں دو گولز سے شکست،امی ڈیالو،حبیبو ا نے گول کئے
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)فیفا وومن سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو آئیوری کوسٹ سے صفر کے مقابلے میں دو گولز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ الاسان اوتارا سٹیڈیم میں کھیلے گے میچ میں میزبان آئیوری کوسٹ نے پہلے ہی ہاف میں متعدد اٹیک کے جسے پاکستانی گول کیپر زیانا جیوراج نے گول ہونے سے ناکام بنایا۔کوٹ ڈی آئیوائر نے 39ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب امی ڈیالو نے کارنر پر ریبانڈ کے بعد ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچائی۔69ویں منٹ میں حبیبو اودراگو نے کارنر پر دوسرا گول سکور کیا۔میچ میں آئیوری کو سٹ کو پنالٹی بھی ملی تاہم پاکستانی گول کیپر زیانا جیوراج نے پنالٹی کو روک لیا۔ گرین شرٹس نے اس سے قبل ترک اینڈ کیکوس کو ریکارڈ 0-8 سے شکست دی تھی جبکہ موریطانیہ کے خلاف 0-1 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔